منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز موصول ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کے جعلی پیغامات پر خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کوآن لائن ایپ سے ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے میسجز موصول ہونے لگے۔

آن لائن ایپ کے ذریعے ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے اور جعلی پیغامات موصول ہونے پر ٹریفک پولیس نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ آن لائن ادائیگی کے پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، ان کا ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ چالان کی ادائیگی کے لیے کسی فرد کو ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاتے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا کہ ایسے جعلی پیغامات پر ہرگز یقین نہ کریں اور فراڈ سے بچنے کے لیے صرف مجاز ذرائع سے ہی چالان جمع کرائیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور جعلی پیغامات بھیجنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں