ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پانی کی عدم فراہمی سے پریشان کراچی کے شہریوں کا بڑا مسئلہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن نے پانی کی لائن کی مرمت کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں تعطل آیا تھا جس کے بعد کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر کی مرکزی پانی کی لائن کے مرمتی کام کو کامیابی سے مکمل کر لیا اور متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، اور شہر میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار معمول کے مطابق بحال کی جائے گی۔

واٹر بورڈ ترجمان نے مزئد بتایا کہ واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام کے لیے مجموعی طور 96 گھنٹے کا وقت مقرر کیا تھا اور کام کا آغاز پیر کے روز دوپہر 12 بجے کیا گیا۔

تاہم ادارے کی ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے مقررہ وقت سے 48 گھنٹے قبل ہی کام مکمل کر لیا اور پانی کی فراہمی ممکن بنائی۔

ترجمان نے کہا کہ مرمتی کام انتہائی اہم اور تکنیکی نوعیت کا تھا اور اس کے دوران شہریوں کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر واٹر کارپوریشن معذرت خواہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مرمتی کام کے دوران ادارے کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے تاکہ پانی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں