کراچی: شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود تمام کچرا کنڈیاں ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈھائی ہزار کچرا کنڈیاں پہلے ہی ختم کی جاچکی ہیں۔
میٹرو پولیٹن سٹی کراچی کے شہری اب شاہراہوں اور سڑکوں پر کچرا نہیں پھینک سکیں گے، کمشنر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ شہر قائد میں شاہراہوں اور روڈ پر جو بھی کچرا کنڈیا موجود ہیں ان تمام کو ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
کمشنر کی زیرصدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ افسران کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سڑکوں اور علاقوں میں صفائی کی شکایت ہوگی متعلقہ انچارج افسر کو وضاحت دینا ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2500 کچرا کنڈیاں ختم کردیں، 500 کیلئے اقدامات کررہے ہیں، لینڈ فل سائٹس پرری سائیکلنگ یونٹس بنائے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ صفائی پر مامور عملے کیلئے ملازمت میں عمر کی حد اور کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عمل کیا جائےگا۔
کراچی میں شہریوں کی چوری شدہ یا چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں کچرا کنڈیوں سے ملنے کا انکشاف
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


