تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد، ایپ متعارف

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر قائد میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسموک فری ایپ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ’شہری حکومت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی پابندی کے نفاذ کو یقینی بنائے گی‘۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ایپ کو متعارف کرانے کا مقصد تمباکو نوشی کے خلاف جاری مہم کی ایک کڑی ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: سگریٹ کی تشہیر پر بڑی پابندی عائد

شہری ایپ کی مدد سے عوامی مقامات پر ہونے والی تمباکو نوشی کے خلاف شکایات درج کرواسکتے ہیں جس پر ایکشن لیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے قومی ادارہ صحت کی جانب سے شروع کی جانے والی تمباکونوشی کے خلاف جاری  مہم کا جائزہ بھی لیا۔

قبل ازیں محکمہ ریلوے نے ٹرینوں اور اسٹیشنز پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

انسپیکٹر جنرل ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹیشنز اور سفر کے دوران سگریٹ نوشی پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اگر اس حوالے سے سخت اقدامات بھی اٹھانے پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے پر چالان کرنے کا فیصلہ

ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی پر پابندی محکمہ صحت کے آرڈیننس ’انسداد تمباکو 2002‘ کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -