The news is by your side.

Advertisement

کراچی شہرمیں میراتھون ریس کا انعقاد

کراچی: شہر قائد میں کمشنر کراچی میراتھون میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس شہر کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے کمشنر  افتخار علی  کی جانب سے کیا گیا، اس کا مقصد شہر قائد میں صحت مندانہ سرگرمیوں کافروغ ہے۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی افتخارعلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی خصوصی ہدایات پراس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اسے مستقبل میں سالانہ تہوار کے طور پر منایا جائے گا۔ میراتھون کا مقصد شہر میں کھیلوں کافروغ ہے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گرین کیٹیگری میں  16 سے 19 سال کے شہر ی تھے، 19 سے 30 سال کے شہریوں کے لیے سرخ کیٹیگری مختص کی گئی تھی ۔ بلیو کیٹیگری  صرف تیس سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے مخصوص تھی ۔ اول الذکر دو میں خواتین وحضرات دونوں نے شرکت کی ۔

میراتھون میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور اس ریس کو کامیاب بنانے میں بطور شہری اپنا کردار ادا کیا ۔

ریس کا انعقاد شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کیا گیا اور یہ ایونٹ صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہا۔

اس ایونٹ میں شہریوں کے ساتھ نامور اداکار اعجا ز  اسلم، سابق کرکٹر اقبال قاسم اور سابق ہاکی پلیئر اصلاح الدین کے علاوہ کئی اور نامور شخصیات نے  بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور اس طرح کے ایونٹ کےا نعقاد سے نہ صرف یہ کہ شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے بلکہ کراچی کا مثبت تاثر بھی دنیا بھر میں جاتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں