ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی میں نامکمل تعمیراتی کام، شہری موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں جا گرا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (09 فروری 2026): شہر قائد میں نامکمل تعمیراتی کام شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئے۔

اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک پر ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک شہری موٹر سائیکل سمیت گڑھے کے اندر جا گرا، اس حادثے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

حادثہ 4 فروری کو رات کے وقت پیش آیا تھا، شہری گڑھے کے سائیڈ سے موٹر سائیکل نکال رہا تھا کہ اچانک توازن خراب ہوا اور شہری گڑھے میں گرا، بھاری موٹر سائیکل شہری کے اوپر جا گری۔

شہری نے خود نکلنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، 3 راہگیر گڑھے میں اترے اور شہری کو باہر نکالا، پھر رسی کی مدد سے موٹر سائیکل کو بھی باہر نکالا گیا، خوش قسمتی سے شہری بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

ادھر کراچی میں امن و امان کی صورت حال بھی بدستور خراب ہے، ضلع ملیر گلشن حدید میں ڈکیتی کی ایک کوشش ہوئی جو ناکام ہو گئی، نجی چینل کے صحافی کے بیٹے کو گھر کی دہلیز پر گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

نوجوان نے شور مچا دیا تو ڈاکو گھبرا کر فرار ہو گئے، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کی، جس میں دیکھا گیا کہ ایک موٹر سائیکل پر 2 ڈکیت گھر کے باہر پہنچے اور باہر کھڑے نوجوان پر پستول تان دیا، نوجوان نے چیخ و پکار کی تو ڈاکو گھبرا کر فرار ہو گئے، شور سن کر گھر والے اور پڑوسی باہر نکل آئے تھے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں