پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کوکین ڈیلر انمول پنکی کیس میں کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 مئی 2026): کوکین کے منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق نامور کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے اہم ترین سہولت کار کو اس کے ایک ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر رات گئے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کراچی میں منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا ذمہ دار تھا۔ کراچی میں موجود مختلف کسٹمرز اسی ملزم کو پیسے ٹرانسفر کرتے تھے، جو بعد ازاں نیٹ ورک کے دیگر حصوں تک پہنچائے جاتے تھے۔

انمول عرف پنکی کو پہلے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور دیگر اہم ڈیجیٹل ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے "پنکی نیٹ ورک” کے خلاف انتہائی اہم شواہد حاصل ہوں گے اور زیرِ حراست ملزم کے بیانات سے انمول پنکی کے خلاف کیس مزید مضبوط ہو جائے گا۔

اعلیٰ پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کوکین کا منظم نیٹ ورک چلانے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں آئندہ چند روز میں مزید اہم گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں