پیر, جون 8, 2026
اشتہار

’پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے روک سکوتو روک لو، انمول پنکی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی نے پولیس کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے روک سکوتو روک لو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منشیات کی مبینہ بڑی ڈیلر انمول عرف پنکی کی جانب سے ایک پیغام منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج دیا ہے۔

انمول عرف پنکی نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ہم دھڑلے سے کام کررہے ہیں،اٹھا سکتے ہو تو اٹھا لو، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے روک سکوتو روک لو۔

اس نے پولیس اہلکاروں کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے،جس دن دماغ سے سوچو گے میری طرح برینڈ بن جاؤ گے،مجھے پکڑنے کے لئے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آجاتے ہیں۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ کئی افسران ریٹائرمنٹ کے بعد اسے فون کر کے بتاتے ہیں تمہیں نہیں پکڑ پائے۔

انمول عرف پنکی نے اپنا اکاؤنٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کی "سروس” 24 گھنٹے دستیاب ہے۔

خیال رہے آج صبح کراچی پولیس نے منشیات نیٹ ورک کی بڑی سرغنہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمہ کے خریداروں میں تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ۔ جبکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی فروخت میں ملوث ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کراچی میں منشیات کی ایک منظم اور وسیع سپلائی چین چلا رہی تھی، جس میں آن لائن آرڈرز اور مخصوص رائیڈرز کے ذریعے ترسیل کا نظام شامل تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمہ سے اسلحہ، راؤنڈز، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکل اور دیگر منشیات برآمد کی گئی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں