کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کومبنگ آپریشن،15ملزمان گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کومبنگ آپریشن،15ملزمان گرفتار

کراچی : کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد کاروائیوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، نارتھ ناظم آباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کاروائی میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث پندرہ ملزمان دھرلئے گئے۔

رینجرز جوانوں نے محمود آباد اور کیماڑی میں بھی کی ٹارگٹڈ کارروائیاں کی، کامیاب آپریشن میں تین گینگ وار کارندوں سمیت ایک منشیات فروش پکڑا گیا۔

ترجمان رینجرز نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے منگھو پیر اور پاک کالونی میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، قتل کے مقدمے میں مفرور راشد بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

ایس ایس پی فاروق عوان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، چھاپوں اور کاروائیوں کے باوجودن امعلوم افراد نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ ناظم آباد سرسید گرلز کالج کے قریب فائرنگ سے ذوالفقار نامی شہری مارا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں