site
stats
سندھ

کراچی : کومبنگ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ، 18 افراد گرفتار

کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 31 مشتبہ افراد گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے معصوم آباد اور رئیس امروہی کالونی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، دورانِ آپریشن ایک گھر سے مسلح افرادنے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔جس کے بعد بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔

پڑھیں : کومبنگ آپریشن جاری، خود کش بمبارسمیت گیارہ ملزمان گرفتار

پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے مکان سے 5 حملہ آوروں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے، تاہم کومبنگ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کی گئی اور یہاں موجود مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔

یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top