تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد

کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمنشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ پولی تھین بیگز کی فروخت اور اس کے بنانے پر پابندی لگادی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں سے برساتی نالوں اور سیوریج کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی 18 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدیات کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔

خیال رہے کہ 3 برس قبل بھی سندھ حکومت نے پلاسٹک تھیلیوں کی تیاری، فروخت، اور استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ اس حوالے سے پلاسٹک بیگ سے متعلق عوامی آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -