The news is by your side.

Advertisement

کراچی : کانگووائرس کا ایک اور کیس، تعداد 5 ہوگئی

کراچی: شہر قائد میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، اس سال پانچ افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ۔

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جسکے بعد شہر میں اس سال کے دوران کانگو کے شکار افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تئیس سالہ نوجوان کانگو وائرس کا شکار ہوا ہے، جسے سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے.

سولہ مئی کو کانگو وائرس کا پہلا شکار بھینس کالونی کا قصاب اڑتیس سالہ صابر چل بسا، اس سے پہلے لانڈھی کے ساٹھ سالہ سرداربائیس ستمبر کو کانگو وائرس کا شکار ہوئے، سردار کو قے کے ساتھ خون آرہا تھا، ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کا شبہ ظاہر کیا تاہم خون کے نمونوں کی رپورٹ آنے پر اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، جسے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

پشاور، کوئٹہ اور ژوب میں کانگو وائرس سے اموات نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے، جہاں کانگو نے دو درجن سے زائد افراد کو زندگی کی روشنیوں سےموت کی تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں