کراچی(8 نومبر 2025): موچکو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے لایا گیا منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا جبکہ چار ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس کی کاروائی، بلوچستان سے لایا گیا منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا جس کی مالیت کروڑوں روپے میں بنتی ہے جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی مشرف کالونی کے قریب کی گئی، کنٹینر سے منشیات رکشے اور موٹر سائیکل سے اسمگل کر کے مختلف علاقوں میں بھیجی جا رہی تھی، جسے پولیس نے ناکام بنایا۔
پولیس کے مطابق گرفتار چار ملزمان بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ کا حصہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے 7200 گرام ائس، 2600 گرام ویڈ اور 1600 گرام چرس برامد ہوئی۔
پولیس کے مطابق برامد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے میں بنتی ہے، واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔


