تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد، پابندیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت

کراچی: کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں پابندیاں مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت اور کابینہ اراکین سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے شرکا کو بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 7 روز کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.42 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ حیدرآباد میں یہ شرح 14.52 فیصد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے، سکھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.48 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا کی خطرناک قسم کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی، شرح پچاس فیصد تک پہنچ گئی

صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ ’ اپریل کے مہینے میں کرونا سے متاثرہ 154 مریض انتقال کر گئے‘۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’صوبائی وزرا شہر کا دورہ کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد میں مقامی انتظامیہ کی مدد کروائیں‘۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع شرقی اور حیدرآباد میں ایس او پیز مزید سخت کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -