تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

کراچی میں‌ کرونا کے مزید کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ‌ کی تصدیق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ شہر قائد میں کرونا کے مزید 409 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے اہم بیان جاری کیا جس میں انہوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹ اور مثبت کیسز سمیت دیگر معلومات فراہم کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 409 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سے ضلع جنوبی اور شرقی سے 137، 137، ضلع وسطی 42، ضلع ملیر 30، کورنگی 54، غربی میں مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ’گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے 9273 نمونےٹیسٹ کئےگئے، جن میں سے  518 کی رپورٹ مثبت آئی۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے ٹیسٹ ملا کر کرونا کے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 17 لاکھ 49 ہزار 772 تک پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 352 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 185 مریض کرونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفاء یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 690 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کو نظر انداز کرنے والوں کا ساتھ وائرس کیا کرتا ہے؟

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 1 ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے 23 مریضوں کی اموات ہوئیں جن کو ملا کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی۔

اگر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 550 مریض کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے، اضافے کے بعد شفاء یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 431 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -