منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

منشیات مقدمات میں ’’ویڈ‘‘ درج کرنے پر عدالت نے پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جولائی 2026): سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ویڈ جیسے غیر واضح الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ویڈ جیسے غیر واضح الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایف آئی آرز میں ویڈز کے بجائے کینابس، چرس یا گانجا لکھنے کی ہدایت کی ہے۔

560 گرام نام نہاد ویڈ برآمدگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد علی سہتو نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور اے این ایف حکام کو گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف قانون اور سرکاری ریکارڈ میں قانونی وتسلیم شدہ اصطلاحات استعمال کی جائیں۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر میں ویڈ کے بجائے کینابس، چرس یا گانجا لکھا جائے، کیونکہ غیر قانونی اصطلاحات سے مقدمات میں ابہام پیدا اور عدالتی نظام متاثر ہوتا ہے۔

دریں اثنا عدالت نے مذکورہ کیس میں ملزم افتخار حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم افتخار حسین کیخلاف نیپئر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے، ملزم دو ماہ سے پولیس حراست میں تھا، لیکن ٹرائل میں کوئی نمایاں پیشرفت نہیں ہوئی۔ جم کی سزا 6 ماہ سے 3 سال تک ہے، جو ممنوعہ شق میں نہیں آتی۔ کیس میں ضمانت دینا قانون کا بنیادی اصول ہے۔

منشیات کیس میں عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری، عدالت نے مدعی کی بنیادی غلطی واضح کر دی

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں