جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رنگ برنگی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والے موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں رنگ برنگی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والے موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اب ایسی گاڑیوں کو دیکھتے ہی فوری کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق اکثر ملزمان وارداتوں کے دوران غیر رجسٹرڈ شدہ اور فینسی پلیٹس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ شناخت چھپائی جا سکے، لاکھوں چالان کیے جانے کے باوجود شہریوں کی جانب سے مسلسل لاپرواہی برتی جا رہی ہے، جس کے بعد اب سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اب صرف چالان پر اکتفا نہیں کیا جائے گا بلکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کر لی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

نمبر پلیٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی یا نام نہاد فینسی پلیٹس کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جاری کردہ سرکاری نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں، بصورتِ دیگر سڑکوں پر موجود ٹریفک اہلکار گاڑیوں کو موقع پر ہی دھر لیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں