بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کراچی میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوئے، پولیس اوررینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو بھتہ خوروں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا،  پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے جھنڈا پیر مزار کے آستانے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے تین افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت آستانے پر آٹھ سے نو افراد موجود تھے، وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے عرفان حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔

گلشن اقبال میں جعلی پولیس افسر کی لوگوں سے لوٹ مار کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، جس میں گرفتار جعلی پولیس افسر کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رینجرز نے قائد آباد سے لیاری گینگ وار کے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، چھ پستول، ایک رائفل اور ایک ایم پی فائیو برآمد ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں