site
stats
پاکستان

کراچی : مہران ٹاؤن اور پاک کالونی میں مقابلے،5ملزمان ہلاک

کراچی : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کاروائیوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی، رات گئے مہران ٹاؤن، پاک کالونی، شاہ فیصل کالونی اور ڈیفینس میں پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے سی ٹی ڈی ٹو گارڈن نے خفیہ اطلاع پر کورنگی مہران ٹاؤن میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور سی ٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین ملزمان محمد عمر،لازرس عرف رانجھا اور عالم مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی شمعون مسیح زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا، پکڑے گئے ملزمان میں القاعدہ برصغیر کے 2 سہولت کار اور سابق رکن سندھ اسبلی سے لوٹ مار کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان قتل ،اقدام قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد اور گھروں میں لوٹ مار کی 27 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مارے گئے ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہو ئی جبکہ ڈیفینس پولیس نے فیز ٹو سے دو ملزمان دانیال اور ریاض کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بال بیئرنگ،ڈیٹو نیٹرز اور ایک ریپیٹر برآمد ہوا اور ان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے، شرافی گوٹھ پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی امان اللہ محسود سے لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم فیضان کو بر وقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

شاہ فیصل کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top