کراچی: رینجرز اور پولیس مقابلوں میں دو دہشت گرد، دوگینگسٹر سمیت پانچ ملزمان مارے گئے، شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد بھی جان سے گئے۔
کراچی میں امن کیلئے رینجرز پُرعزم ہے، تیسرٹاؤن میں دہشتگردوں کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی، دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔
لیاری میں پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تومقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان شناخت عدنان بلوچ اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان قتل سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، مومن آباد میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم معتدد وارداوں میں ملوث تھا، ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دواہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔