جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کراچی کا کرائم ریٹ دیگر ممالک کے میٹروپولیٹن شہروں سے انتہائی کم ہے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صوبے اور بالخصوص کراچی کا کرائم ریٹ دیگر ممالک کے میٹروپولیٹن شہروں سے انتہائی کم ہے۔

آئی جی سندھ سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی جس میں پارکنگ اور غیر ملکی مہمانوں کیلیے جاری ہونے والی این او سی کے طریقہ کار، سکیورٹی، پولیس تعاون بڑھانے اور کاروبار کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی۔

وفد کے شرکا کو امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور سندھ پولیس کے اقدامات سے متعلق اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بریفنگ دی، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شرکا کو ٹریفک مسائل اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کم عمربچوں کی اسٹریٹ کرائم کی واردات

اس پر وفد نے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے متعلق این او سی کا طریقہ کار وقت طلب ہے، سکیورٹی پروٹوکول سے متعلق ہدایات فراہم کرنے کا کوئی مخصوص طریقہ کار نہیں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں آسانیاں متعارف کر کے بڑا ریلیف فراہم کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پی پر عملدر آمد کرتی ہے، ڈی آئی جی ایس پی یو مہمانوں سے متعلق سکیورٹی پروٹوکول پر آگاہ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری سکیورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کریں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، صوبے بالخصوص کراچی کا کرائم ریٹ دیگر ملکوں کے میٹروپولیٹن شہروں سے انتہائی کم ہے، کراچی اور دیگر شہروں کا کرائم ریٹ آپ باآسانی انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی نظام میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، پولیس عوام کے بغیر نہیں چل سکتی ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم ایک دوسرے کا چہرہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں