تازہ ترین

کراچی: صرف خواتین کو لوٹنے والا ڈکیتوں کا انوکھا گروہ گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشنز یونٹ نے ڈکیتوں کا ایک انوکھا گروہ گرفتار کیا ہے، جو فقط خواتین کو لوٹتا اور اپنے اصولوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے.

تفصیلات کے مطابق پولیس کی حالیہ کارروائی میں گرفتار ہونے والے اسٹریٹ کرمنلز عبدالستار، اسحاق، طاہر اور ندیم احمد نے دوران تفتیش حیران کن انکشافات کیے.

ڈکیتوں نے واردتوں کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار وضع کر رکھا ہے. کارروائیاں‌ پورے ہفتے پر محیط نہیں‌ ہوتی تھیں. ملزمان جمعرات کو مزار پر حاضری اور جمعے کو نماز جمعہ کی چھٹی کیا کرتے تھے، وارداتیں‌ باقی پانچ روز کی جاتیں.

دل چسپ امر یہ ہے کہ ملزمان کے اصولوں میں صرف خواتین کو لوٹنا شامل تھا. مزید یہ کہ وہ دوپہر چار بجے سے پہلے ہی وارداتیں کرتے تھے. چار بجے کے بعد ملزمان اپنے گھروں میں جاکر خاندان کو وقت دیتے.


کراچی میں‌ ہونے والی ڈکیتیوں میں منظم افغان گروہ ملوث ہیں: ایس پی صدر


پولیس کے مطابق ملزمان نے چار سال تک لوٹ مار کی سیکڑوں وارداتیں کیں۔ صرف خواتین کو لوٹنے والے ان ملزمان نے کراچی کے تین مصروف اور کاروباری علاقوں طارق روڈ، گلشن اقبال اور لیاقت آباد کی مارکیٹس کو ہدف بنایا ہوا تھا، جو جیولرز کی دکانوں کے لیے مشہور ہیں.

ڈکیت گروہ کا کارندہ اسحاق خود بھی سنار تھا، جسے اسی مقصد کے لیے گروہ میں شامل کیا گیا تھا، تاکہ ان ہی خواتین کو لوٹا جائے، جنھوں نے اصلی زیورات پہن رکھے ہوں.

ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے ایس آئی یو منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -