The news is by your side.

Advertisement

کراچی: کروناوائرس پولیس ہیڈآفس بھی پہنچ گیا

کراچی: عالمگیر وبا کروناوائرس نے شہرقائد میں پولیس ہیڈآفس کو بھی نشانے پر لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈآفس میں20سے زائد ملازمین کروناوائرس کا شکار ہوگئے، سینئر افسر سمیت 5افسران کرونا علامات ظاہر ہونے پر گھر میں کورنٹائن ہوگئے۔

کرونا کے پھیلاؤ کے باعث افسران کو بلاضرورت دفتر آنے سے روک دیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کئی پولیس اہلکار وافسران کروناوائرس کا شکار ہیں، کراچی میں زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ 11 مئی کو شہر قائد میں کرونا وائرس انفیکشن سے محکمہ پولیس کا ایک اور اہل کار جان کی بازی ہار گیا تھا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے درجنوں افسران واہلکار کروناوائرس کا شکار

خیبرپختونخوا میں وبا سے متاثرہ افسران سمیت پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 39 ریکارڈ کی گئی۔ پشاور سے 11 پولیس کے جوان کرونا کا شکار ہوئے، وبا سے اب تک صرف ایک نوشہرہ کابی ڈی یو اہلکار فہیم جاں بحق ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 16 مئی کو پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا تھا، شہید رمضان عالم بطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں