تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غیرملکی ایجنسی کی اطلاع پر کارروائی، کسٹمز نے ایک اور گاڑی برآمد کرلی

کراچی: کسٹمز حکام نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی دو لگژری گاڑیاں برآمد کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹمز نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کی گئی کروڑوں‌ روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا.

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک اور لگژری گاڑی فلیٹس سے تحویل میں لی گئی ہے۔ سفید رینج روور سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق گاڑی ڈیفنس میں‌ بنگلے سے برآمد کی گئی ہے جبکہ گاڑی ضبط کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ضبط گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیرقانونی طور پر رجسٹر ڈکرایا ہے۔

لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد

کسٹمز حکام کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا جبکہ مفرور ملزم نوید یامین نے گاڑی گرفتار ملزم نوید کی مدد سے جمیل کو فروخت کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ کارروائی میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -