پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی:‌ اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(24 جنوری 2026): اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد جمرات بازار میں واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد جمرات بازار میں جمعراتی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 32 سالہ شبیر ولد رفیق اور10 سالہ آیان ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں