site
stats
پاکستان

کراچی : جہانگیر روڈ میں مسلح ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، تشدد سے گھر کا سربراہ جاں بحق

کراچی: جہانگیر روڈ میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ مزاحمت پر گھر کے سربراہ کی جان بھی لے لی۔

کراچی کےعلاقے جہانگیر روڈ میں ڈکیتی کی خونی واردات کا واقعہ پیس آیا، جہاں چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے قیمتی زیورات، نقدی اوردیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوؤں کے تشدد سے گھر کا سربراہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق آج صبح چار مسلح ڈاکو جہانگیر روڈ میں واقع مکان میں داخل ہوئے مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے جبکہ ان کا ایک ساتھی گھر کے باہر کھڑا رہا۔

ڈاکوؤں نے گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوڈ لیا اور جاتے جاتے ڈاکو گھر کے کفیل پچاس سالہ حیدر کو پستول کا بٹ مارا جس پر وہ گھبرا کر مکان کی چھت پر گیا، جہاں ڈاکوؤں نے اسے مکان کی چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث حیدر جاں بحق ہوگیا۔

مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔


مزید پڑھیں : کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ ، 5 افراد زخمی


اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی واردات رونما ہورہی ہے تاہم پولیس ڈکیتی کی روک تھام میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کے شور مچانے پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top