جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت فی لیٹر 200 روپے کرنے کے بعد مزید اضافے کی دھمکی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور 200 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

صدر ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے دودھ مزید مہنگا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دودھ ڈیری فارمز نے مہنگا کیا ہے ریٹیلرز کے خلاف کارروائیاں کیوں کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

شاکر گجر نے کہا کہ کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز دودھ فروشوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع جنوبی میں مہنگے داموں روزمرہ اشیا، دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

مہنگائی کے ستائےعوام پر ایک اور ظلم، دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جا پہنچی

اسسٹنٹ کمشنرز صدر، سول لائن، لیاری، آرام باغ اور گارڈن میں کارروائیاں کی گئیں اس دوران 16 ملک شاپس پر دو لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور چھ دکانیں سیل گئیں۔

کارروائیوں کے دوران چھ منافع خوروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے کلفٹن ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے ملک شاپ پر20 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لیاری میں دو دکانداروں پر 40 ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔

لیاری صدر، آرام باغ، گارڈن میں بھی کارروائیوں کے دوران دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں