کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، پولیس نےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں ڈکیتی میں مزا حمت پر پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی بھی ہو ئے ،جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت رؤف کے نام سےہوئی ،جو ایس ایچ کیو ہیڈ کواٹرز میں تعینات تھا اور نصرت بھٹو کالونی کا رہائشی تھا.
پولیس نے آرام باغ کے علاقے میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن سے اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد ہو ئی ،گلشن اقبال اور گذری میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔