جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

کراچی: بہادر آباد کی اہم شاہراہ پر خطرناک ڈرفٹنگ معمول بن گئی، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے بہادر آباد سے متصل شرف آباد کی اہم شاہراہ پر منچلے نوجوانوں کی جانب سے خطرناک ڈرفٹنگ کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔

بہادر آباد سے متصل شرف آباد کی سڑک پر ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب، بالخصوص صبح 5 بجے، کار سوار نوجوان شرف آباد سگنل اور چورنگی پر جمع ہو کر سڑک کو خطرناک کرتبوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرفٹنگ سے پہلے نوجوانوں کی جانب سے باقاعدہ طور پر ٹریفک بلاک کی جاتی ہے تاکہ کار سوار چورنگی پر کرتب دکھا سکیں۔ اس دوران سڑک کے اطراف لوگوں کا ہجوم بھی جمع ہو جاتا ہے، جبکہ عام ٹریفک گھنٹوں معطل رہتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر یہ غیر قانونی سرگرمی اب ایک معمول بن چکی ہے جس سے نہ صرف حادثات کا خدشہ رہتا ہے بلکہ عوام کا سکون بھی برباد ہو رہا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ متعلقہ نیو ٹاؤن پولیس ان نوجوانوں کو پکڑنے یا روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خطرناک کھیل کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں