منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی: والدین کے گھر سے بیٹی کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 مارچ 2026): شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے ایک حیران کن کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی والدین کے گھر میں ڈکیتی کرنے والی بیٹی کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ والدین کے گھر سے قیمتی سامان اور زیورات لوٹے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے لوٹا گیا ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں بھی قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی،7 سالہ لاپتہ بچی مل گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں