جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

چند ہی گھنٹوں میں کراچی سے 5لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں لاشیں ماڑی پور ،لانڈھی ،اور نگی ٹاؤن اور ابراہیم حیدری سے ملی ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار ڈیڑھ ماہ کے دوران لیاری ندی سے دس لاشیں نکال چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی، پہلی لاش قائد آباد مجید کالونی سے ملی جس کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق ملنے والی لاش نفسیاتی شخص کی ہے، دوسری لاش لانڈھی فیوچر کالونی سے خاتون کی ملی جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ساجدہ کے نام سے ہوئی جسے گھریلو تنازعے پر اس کے شوہر نے قتل کیا اور فرار ہوگیا، تیسری لاش اورنگی ٹاون سے ملی جس کا نام وقاص تھا پولیس کے مطابق مرنے والا شخص منیشات کا عادی تھا، جبکہ چوتھی لاش ماری پور کے قریب لیاری ندی سے ملی جسے ہاتھ پاوں باندھ کر تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران لیاری ندی سے ملنے والی یہ نویں لاش ہے جبکہ ابراہیم حیدری میں بھی کھلے سمندر کے قریب میجر خان نامی شخص کی لاش ملی، جسے چھریوں کے پہ در پے وار کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں