جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کراچی: ڈیفنس پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی ویزل کار ڈکیت گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ویزل کار ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 کارندے گرفتار کیے گئے 4 فرار ہوگئے، ملزمان لگژری گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے، ایک سال قبل کراچی آئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد کیا گیا ہے جن میں اسلحہ 7 لاکھ روپے، غیرملکی کرنسی، پرائز بانڈ، سونے کی انگوٹھیاں، گھڑیاں ودیگر سامان شامل ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 6 افغان ڈکیت مارے گئے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت لیاقت غلام حسین اور آصف شریف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے کراچی سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کوشاں تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان دلشاد، ارسلان، ذیشان اور وقاص عرف سونو کی تلاش جاری ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں