تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

کراچی میں‌ چوری کی انوکھی واردات

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع دکان میں تالہ توڑ گروپ چوری کی انوکھی واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے جوڑے لے کر فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بخاری کمرشل میں تالہ توڑ گروپ نے بوتیک کا تالا توڑا اور اندر رکھے 12 لاکھ روپے مالیت کے خواتین کے جوڑے لے کر فرار ہوگیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروپ کے کارندوں نے تیز دھار آلے کی مدد سے دکان کا تالا کاٹا اور پھر اندر داخل ہونے کے بعد ایک ٹوکرے میں سوٹ بھر کر باہر  لے آیا۔

چوری کی اس واردات میں 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی استعمال ہوئی، چور اس کار میں تقریباً 12 لاکھ روپے مالیت کے جوڑے رکھ کر فرار ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2ملزمان کو بوتیک کے باہر جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں سے ایک ملزم نے موقع دیکھ کر کٹر سے دونوں تالے کاٹے، جس کے بعد دونوں لڑکے اندر داخل ہوگئے۔

ملزمان کے  اشارہ کرنے پر کالے رنگ کی کارب وتیک کے سامنے آکر  رکی اور پھر دونوں نے قیمتی جوڑوں کو بوریوں میں بھر کر کار کے پاس لائے، بعد ازاں ملزمان نے گاڑی کی ڈگی میں جوڑے ڈالے اور فرار ہوگئے۔

شلوارقمیض، پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزمان نے کیپ اور ماسک لگا رکھے تھے، جس کی وجہ سے اُن کی واضح شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے مالک کی شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد شواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Comments

- Advertisement -