منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

’کراچی کو 200 ارب دیے جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (30 ستمبر 2025) میئر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم نے بھی 100 ارب کا لالی پاپ دیا کراچی کو 200 ارب روپے دیے جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میٹروپولیٹن شہر کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں کام کرے تو میں ویلکم کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے بھی 100 ارب کا لالی پاپ دیا، مگر اس شہر کے مسائل زیادہ ہیں۔ کراچی کو 200 ارب روپے دیے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے جیسے تیسے مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ وہ بلدیہ عظمیٰ آئیں اور بیٹھ کر کام کریں۔ کراچی کے مسائل کو حل کرنے لیے مل کر کام کریں گے تو اس شہر اور شہریوں کا ہی فائدہ ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں سے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا اور بجٹ کا بہانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے پانی کے مسائل اس سال حل ہو جائیں گے۔ ماضی میں بارشوں میں کئی کئی گھنٹے شہر بند ہو جاتا تھا۔ ہم نے پانی کی نکاسی کو درست کیا۔

میئر کراچی نے مریم نواز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب جا کر ان کی تعریف کی، لیکن وہ صرف اپنی ہی بات کرتی ہیں۔ خدارا آپ اپنی ’’میں، میں‘‘ سے باہر آئیں اور صرف اپنی ہی تعریف نہ کریں بلکہ اس ملک کے لیے بھی کام کریں۔

انہوں نے جماعت اسلامی کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر چیز میں لاجک نکال لیتے یہں اور کام کے سوا ہر چیز کر لیتے ہیں۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں