تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر قائد میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیش گی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنرکراچی نے محکمہ صحت، بلدیہ عظمیٰ اور متعلقہ محکموں کو  ڈینگی کے خلاف بروقت اقدامات اور ڈپٹی کمشنر کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر کراچی نے لکھا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈینگی سے بچاؤ کےترجیحی اقدامات کریں، محکمہ صحت،بلدیہ عظمیٰ متعلقہ محکموں کے  تعاون سےمربوط کوششیں کریں۔ ٹائر شاپس، تعمیراتی مقامات ، سوئمنگ پولز ، نرسریز اور دیگر ڈینگی مچھر کے بریڈنگ جگہوں پر خصوصی طور پر اسپرے بھی کریں۔

محمد اقبال میمن نے فوری طورپر ڈینگی کے خلاف مہم شروع کرنے کے لیے اسپرے مہم شروع کرنے اور مچھر پیدا کرنے کے اسباب دور کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ مون سون سیزن کے بعد پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے، جس کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس پھیل جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -