بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: کراچی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے تباہ کن بحران سے دوچار شہر

اشتہار

حیرت انگیز

(11 مارچ 2026): کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور ساحلی شہر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے تباہ کن بحران سے دوچار ہے۔ یہ شہر اس وقت دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل ہے، ایک وقت تھا اس شہر کا شمار دنیا کے بہترین شہروں میں ہوتا تھا۔

3 کروڑ سے زائد رہایشیوں کا جگمگاتا روشنیوں کا شہر کراچی اب ابلتے گٹر، ڈوبتے گھر، ٹوٹی سڑکوں اور اندھیروں کا مسکن ہے۔


اب یہ وحشتوں اور بنیادی سہولیات سے محروم شہر بن چکا ہے، اس شہر میں جہاں دس ہزار کلومیٹر سڑکیں ہیں وہاں کوئی سڑک سلامت نہیں ملتی۔


ناقص منصوبہ بندی کے نتیجے میں کراچی کا تقریباً 80 فی صد علاقہ تباہ و برباد ہے، ماہرین مسائل حل نہ ہونے کی وجوہ میں سب سے بڑی وجہ غیر سنجیدہ رویوں اور ناقص منصوبہ بندی کو بتاتے ہیں۔ یہ شہر ڈیموگرافی، سیاسی چپقلش اور سیاسی تضادات کی بنا پر نہ ختم ہونے والے مسائل کا انبار بنتا جا رہا ہے۔

معمولی بارش سے نالے ابل پڑتے ہیں، لوگوں کے گھر تباہ ہو جاتے ہیں، چاہے کچی آبادی ہو یا مہنگے ترین علاقے سب ناقص کارکردگی کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے شہری سطح پر اختیارات کی منتقلی ہی کراچی کے بنیادہ مسائل کے حل کا واحد ذریعہ ہے۔

+ posts

ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں