کراچی (14 جنوری 2026): آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کراچی میں جاری میگا تعمیراتی منصوبے اور ناقص سیوریج سسٹم شہریوں کو متعدد بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نامکمل ترقیاتی منصوبوں سے فلو، الرجی اور سانس کی دیگر بیماریوں میں 30 سے 35 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں ان منصوبوں سے خاص طور پر فضائی آلودگی سے الرجی، اور سانس کی بیماریوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
ایک یا 2 کراچی، سیف سٹی منصوبہ اور کیمروں کا عجیب معمہ (ویڈیو رپورٹ)
ترقیاتی کاموں سے بند سیوریج لائنیں اور آلودہ ماحول جراثیم کو گھروں میں داخل ہونے دیتے ہیں، جو بچوں کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ شہر میں جاری ان منصوبوں کو 2025 میں مکمل ہونا تھا۔ ان کی تاخیر سے شہریوں کے لیے سفر انتہائی دشوار ہو گیا ہے، اور لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں، جب کہ گاڑیوں کی مرمت کا اضافی بوجھ بھی مہنگائی کے مارے عوام کے کندھوں پر آ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تاخیر عوام کے لیے مضر صحت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی روزمرہ زندگی بھی متاثر کر رہی ہے۔
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔


