جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی سنسنی خیز واردات، کرپٹو ٹریڈر سے لاکھوں ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 جون 2026): شہر قائد میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور ہولناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ڈیجیٹل والٹ سے لاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ شہری، جو پیشے کے لحاظ سے ایک کرپٹو ٹریڈر ہے، نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ معمول کے مطابق جا رہا تھا کہ بڑی اور قیمتی گاڑی میں سوار مبینہ اغوا کاروں نے اسے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے دورانِ حراست اس پر بدترین تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اس کے موبائل فون کا پاس ورڈ حاصل کیا۔

اس کے بعد ملزمان نے اس کے ڈیجیٹل والٹ تک رسائی حاصل کر کے لاکھوں ڈالر سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر لی اور واردات کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں