ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی میں سڑکوں اور مرکزی شاہراہوں پر گہرے گڑھے کیوں ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سڑکوں کا نظام تاریخ کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے۔ شہر کی کوئی سڑک سلامت نہیں۔ اب تو شاہراہِ فیصل اور کار ساز جیسی نام نہاد وی آئی پی سڑکوں پر بھی گڑھوں کا راج ہے۔

کراچی میں ہر جگہ تباہ حال سڑکیں اور اُن پر گٹر کا گندا پانی نظر آتا ہے۔ ماہرین سڑکوں کی تباہ حالی کی بنیادی وجہ کرپشن اور نااہلی کو قرار دیتے ہیں۔

غیر معیاری تعمیرات اور مختلف اداروں کے درمیان رابطوں کے فقدان سے اہم شاہراہیں اور اندرونی گلیاں کھنڈر کے تکلیف دہ مناظر پیش کر رہی ہیں۔ شہر میں ہر سڑک کا معمولی سی بارش یا چند ہی دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانا اس کے معیار اور متعلقہ اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔


غیرت کے نام پر قتل، سماجی روایت یا کچھ اور؟ ویڈیو رپورٹ


ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے 70 فی صد افراد کمر اور گردن کی تکالیف میں مبتلا ہیں۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں