تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

‏’کراچی کے ساتھ ظلم برداشت نہیں، لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں‘‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی کےلوگ بھیک نہیں اپناحق مانگ رہے ہیں یہ ‏ناانصافی اور ظلم کراچی کےساتھ برداشت نہیں کیا جائےگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری کادیرینہ گلہ دورکیا جا رہا ‏ہے دسمبر 2022 تک نئی مردم شماری مکمل کردی جائےگی، وزیراعظم نےفیصلہ کیاہےہر5سال بعدمردم شماری ‏کرائی جائےگی نئی مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرمبنی ہوگی پورےانصاف کےساتھ کراچی کی مردم شماری ‏کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری جدوجہد میرٹ اور انصاف کیلئے ہے شکایت آئی کراچی کی نوکریاں کراچی ‏والوں کو نہیں مل رہیں تاہم وفاقی کی بھرپورمعاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہےگرین لائن بس میں ‏صرف 10سے12دن کاکام باقی رہ گیاہے اور آئندہ 2ہفتےمیں وزیراعظم عمران خان کراچی کادورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں چلنےوالےنظام سےعام آدمی کوحقوق نہیں مل رہے سندھ حکومت کے نئے ‏بلدیاتی نظام کومستردکرتےہیں سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا کراچی کی مقامی حکومت ‏کے اختیارات سندھ حکومت نےچھین لیے اسلام آبادمیں صحت اورتعلیم سمیت ترقیاتی پروگرام مئیر کے پاس ہوگا ‏لیکن کراچی کے مئیر کے پاس میں ان میں سےایک چیز بھی نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -