اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

کراچی؛ لوٹ مار کے دوران نوٹوں کی گڈیاں سڑک پر بکھر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پر شہری کو لوٹ لیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں جرائم پیشہ عناصر کی تسلسل کے ساتھ ‏وارداتیں جاری ہیں، شہری چندسیکنڈ میں ساڑھے3لاکھ گنوابیٹھا۔

نوٹ کی گڈیاں سڑک پر بکھر گئیں، شہری اسٹیٹ ایجنسی کے باہر سے رقم لےکر آ رہا تھا کہ اسے ‏لوٹ لیا گیا۔

ویڈیو میں شہری کو موٹرسائیکل کھڑی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، موٹرسائیکل کھڑی کرتےہی ملزمان ‏آئے اور شاپنگ بیگ کھینچا کہ اسی اثناء میں تھیلی پھٹ گئی اور نوٹوں کی گڈیاں زمین پر گر ‏گئیں۔

ملزمان نے ساری گڈیاں اٹھائیں اور با آسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری نے پولیس سے ‏ملزمان کی فوری گرفتاری اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں