پیر, جون 15, 2026
اشتہار

اب کراچی کی ہر سڑک پر ڈبل ڈیکر بس چلے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 مئی 2026): شہر قائد کے باسیوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 50 ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی سمیت اندرون سندھ سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کراچی کیلیے مزید 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت سفری سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈبل ڈیکر بس میں 126 مسافروں کی گنجائش ہو گی، اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

تاہم یہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی میں کن کن روٹس پر چلیں گی، اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے گزشتہ سال 5 ڈبل ڈیکر بسیں خریدیں تھیں، جو ایئرپورٹ سے ٹاور تک براستہ شاہراہ فیصل چلائی جاتی ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد کیلیے 500 برقی بسیں خریدنے کا فیصلہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں