The news is by your side.

Advertisement

کراچی، مبینہ رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا اہلکار معطل

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں مبینہ رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے مبینہ رشوت کے عوض لائسنس بنانے والے اہلکار اسلم میرانی کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسلم میرانی 2500 روپے سے 3 ہزار روپے کے عوض لائسنس بنا کر دیتا تھا، اہلکار بغیر میڈیکل چیک اپ اور ڈرائیونگ کا امتحان لیے لائسنس بنا کر دیتا تھا۔

اے آر وائی نیوز نے شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو نشر کی تھی، اہلکار اسلم میرانی کو معطل کرکے ڈی ایس پی ارشد صدیقی کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بغیر میڈیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ کا امتحان دیے لائسنس کیسے بنے گا؟ رشوت کا بازار گرم

واضح رہے کہ ویڈیوبنانے والےشہری سےفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میں نے فیس جمع کرائی تونظر کے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا پھرمیرا کسی نے میرانی سے رابطہ کرایا، بغیرٹوکن حاصل کیے میرانی نے مجھے سیدھا اندر بلالیا، فیس کےعلاوہ مجھ سے3 ہزار مانگے گئے تو 25 سو میں طے پایا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ اسی وقت ٹوکن نکلوا کر دوبارہ سے پراسس شروع کرا دیا، نہ میڈیکل ٹیسٹ ہوانہ ڈرائیونگ ٹیسٹ، سب کچھ کلیئرکرادیا، ایک روز کے اندر میرے گھر پر کورئیر سے لائسنس آگیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں