جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

منشیات کے عادی گداگروں کیخلاف کارروائی، بھکاری بچے ایدھی ہوم کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 ستمبر 2025): شہر قائد میں منشیات کے عادی گداگروں کے خلاف کارروائی جاری ہے بھکاری بچے ایدھی ہوم کے سپرد کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گداگروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور دو روز کے دوران گلشن اقبال کے علاقے سے منشیات کے عادی اور فروخت کرنے والے 34 گداگروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

منگل کے روز عالمگیر روڈ سے چار اور فیروز آباد سے 12 گداگر اور منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے بتایا کہ دو روز کی کارروائی میں گرفتار گداگروں میں 26 بھکاری بچوں کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا جب کہ 8 پیشہ ور بھکاریوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔

گداگروں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ ڈی سی گلشن اقبال نے کمشنر کراچی کو جمع کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہر چوک، چوراہے، ٹریفک سگنل، بازاروں میں پیشہ ور گداگر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ ان بھکاریوں کے روپ میں پیشہ ور جرائم پیشہ افراد بھی ہوتے ہیں۔ کئی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں فقیر کے بھیس میں لٹیروں نے گھروں میں ڈاکے ڈالے اور بچوں کو اغوا کیا۔

بھکاریوں کے لیے کراچی شہر رمضان المبارک میں جنت بن جاتا ہے اور ملک بھر سے ہر سال لاکھوں گداگر شہر قائد میں آکر ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔

یہ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے بھی بانٹ رکھے ہیں جہاں کسی دوسرے کو بھیک مانگنے کی اجازت نہیں جبکہ گداگر بعض اوقات بھیک مانگنے سے روکنے پر پولیس پر چڑھائی کر دیتے ہیں۔

کراچی: دھندے سے کیوں روکا؟، گداگروں کا پولیس اہلکار پر بہیمانہ تشدد

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں