اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی: نشے میں دھت شاہین فورس کے اہلکار کی رکشے کو ٹکر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 اپریل 2026): ناظم آباد کے علاقے میں نشے میں دھت کار سوار پولیس اہلکار نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار خاتون اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور ویڈیو شواہد کے مطابق کار چلانے والا شخص شاہین فورس کا باوردی اہلکار تھا جس نے حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متاثرہ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ سروس روڈ پر اپنی لائن میں سیدھا جا رہا تھا کہ شاہین فورس کا اہلکار رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آیا اور رکشے کو ٹکر مار دی۔

ڈرائیور نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر نشے میں دھت تھا، جس نے حادثے کے بعد رکشے کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا ہے جو کار کی چھت پر رکھا ہوا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکار کے رویے اور قانون کی خلاف ورزی پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں