اشتہار

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس کا آپس میں تصادم، ڈی ایس پی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 اکتوبر 2026): شہر قائد میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس کی دو پارٹیاں آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ملزمان کی گرفتاری کے لیے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران پولیس کے دو گروپوں میں آپس میں تصادم ہو گیا اور پیٹی بند بھائیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنا ڈالی۔

جھگڑے اور ہاتھا پائی کے دوران ڈی ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کراچی پولیس چیف نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے بعد ایس آئی یو نے لوکیٹر کی مدد سے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

تاہم کارروائی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کو اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی اس کیس پر کام کر رہے تھے، ملزمان کی گرفتاری ہمارا حق ہے لیکن ایس آئی یو سی آئی اے نے گرفتار ملزمان کو شاہراہ نورجہاں پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزمان حوالے کرے سے انکار پر مذکورہ تھانے کی پولیس نے ایس آئی یو سی آئی اے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی ہو گئی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے نشانہ بنایا گیا۔

اس مار کٹائی میں ڈی ایس پی اور ہیڈ محرر زخمی ہو گئے جب کہ ایس آئی یو سی آئی اے نے ڈی ایس پی منہاج، ہیڈ محرر شاہراہ نورجہاں کو تحویل میں لے لیا۔ تاہم پولیس افسران کی مداخلت پر ڈی ایس پی منہاج اور ہیڈ محرر کو واپس تھانے چھوڑا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینئر افسران کی مداخلت سے پولیس کے دونوں یونٹس کے درمیان تنازع ختم کرایا گیا ہے جب کہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے ملزمان کو ایس آئی اے یو سی آئی اے کو شاہراہ نورجہاں تھانے کے حوالے کر دیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں