منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

دعا زہرہ کی عمر کا تعین ہوگیا، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوکر ظہیر نامی شہری سے شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں اس کی عمر کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیکل رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی جس میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گذشتہ روز دعا کے تین میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے

قبل ازیں اے وی سی سی شعبہ تفتیش نے بتایا تھا کہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے ، سول اسپتال میں تمام ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ آج مزید ٹیسٹ کے بعد رپورٹ فائنل کی جائے گی اور آج شام تک رپورٹ ممکنہ طور پر موصول ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: میڈیکل ٹیسٹ کا حکم : دعا زہرا کے والد کے وکیل نے بڑا اعلان کردیا

اس سے قبل ایک بیان میں دعا زہرہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

اے وی سی سی شعبہ تفتیش نے بتایا کہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے ، سول اسپتال میں تمام ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

حکام کے مطابق آج مزید ٹیسٹ کے بعد رپورٹ فائنل کی جائے گی اور آج شام تک رپورٹ ممکنہ طور پر موصول ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں