کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں لیاقت محمود کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن جج عدالت نے لیاقت محسود کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔
سیشن عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
سیشن عدالت نے ملزم کو مقدمے کی تحقیقات میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گارڈن رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی جان چلی گئی جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی تھی۔
یہ پڑھیں: کراچی : رامسوامی ڈمپر حادثے کے 2 مقدمات درج، ڈمپر ڈرائیور سمیت لیاقت محسود نامزد
یاد رہے کہ رامسوامی ڈمپر حادثے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ پہلا مقدمہ متوفی شاہ زیب کے والد شاہد کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور نیاز ولد افضل خان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار شاہ زیب جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی اور حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔


