کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان ڈمپر ڈرائیور کا ایک لاکھ روپے کا کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈمپر پر ٹریکر نہ ہونے کے باعث ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔
ڈمپر میں ٹریکر نصب تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ تھا، تین ماہ کے لیے ڈرائیور کا لائسنس بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ڈمپر مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا ہے، مالک کو مقدمے میں بھی نامزد کیا گیا ہے، 14 روز میں جرمانہ ادا کرنے پر آدھی رقم دینی پڑے گی۔
یہ پڑھیں: ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل حل
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ڈمپر مالک، ڈرائیور اور کنڈکٹر نامزد ہیں۔
حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق، بچوں سمیت 9 افراد زخمی وہئے تھے، پولیس نے ڈمپر مالک اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔


