جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی میں دستی چالان مکمل طور پر ختم کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (31 اکتوبر 2025): فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد شہر قائد میں دستی چالان مکمل طور پر ختم کر دیے گئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد کراچی میں دستی چالان مکمل طور پر ختم کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلا ای چالان معاف کرنے کی ہدایت جاری کر دی

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شہریوں کی جانب سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کو بھرپور پذیرائی حاصل ہے، ٹریفک قوانین کے نفاذ پر عوامی حلقوں کی جانب سے حوصلہ افزائی اور تجاویز موصول ہوئیں۔

اجلاس میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک نظم و ضبط کیلیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے قیام کی تجویز سامنے آئی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں فیس لیس ای چالان کے نفاذ کیلیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ سیف سٹی منصوبے تک مصروف شاہراہوں پر نصب سرکاری کیمروں کے ذریعے فیس لیس ای ٹکٹنگ متعارف کروانے کی تجویز بھی دی گئی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم میں محنت اور کارکردگی پر شاباش دی۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے، تیز رفتاری حادثات کی بنیادی وجہ ہے اس خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے، فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کو صوبے کے دیگر اضلاع تک وسعت دی جائے۔

انہوں نے مصروف شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے متعلق تجاویز طلب کیں اور صوبے کے ہر ضلع میں ٹریفک سہولت مراکز کے قیام کی ہدایت دی۔

آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 کو سندھ کے دیگر اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی مقررہ رفتار سے متعلق عوامی سطح پر آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں